پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 239540 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم
کراچی: سونا مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا جب کہ چاندی کی قیمت میں استحکام ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کے اضافے سے نئے نرخ 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے۔
کراچی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2,80,800 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 2,40,741 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت مستحکم
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کی توجہ مبذول کر رکھی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام خریداروں کے لیے مزید توجہ کا سبب ہے۔