اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک بار پھر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملک سے محبت اور ترقی میں شمولیت کے عزم کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے سے معیشت کی مضبوطی کے خلاف منفی دعوے دم توڑ چکے ہیں اور یہ پیش رفت ملک کی روشن مستقبل کی امیدوں کو تقویت دیتی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ترسیلات زر میں کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس معاہدے کو قابل عمل بنانے میں قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور دوسرے جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری ترسیل انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن ریکارڈ اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کاکل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • تنخواہ دار طبقہ کا ٹیکس میں 39.3 فیصد اضافہ، ملک میں اقتصادی ترقی کی نئی امید