وزارت مذہبی امور نے 5 ہزار حج درخواستیں طلب کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد : مذہبی امور کی وزارت نے سرکاری حج کوٹے کے تحت 5 ہزار خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، درخواستیں آج سے جمع کرائی جا سکتی ہیں اور تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔
جب سرکاری کوٹے کی تمام نشستیں پُر ہو جائیں گی، تو درخواستیں لینا بند کر دی جائیں گی۔نئے درخواست گزاروں کو پہلی دو قسطوں کی صورت میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرانے ہوں گے، اور اگر قربانی یا الگ کمرہ چاہیے تو اس کے اضافی اخراجات بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔