فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ہم نے معیشت صحیح سمت میں ڈال دی ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔

پشاور میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ قوم کے اداروں کو ان لوگوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، مریم نواز نے پنجاب میں بنیادی صحت یونٹس اپنے نام سے منسوب کر دیے، کالجز یونیورسٹیز سب اپنے خاندان کے نام سے منسوب کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

وقاص اکرم  نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہورہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا، پنجاب میں کسان دشمنی کی پالیسی چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو مذاق اڑایا گیا،  اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم  نے کہا کہ ملک میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی، اب پشاور سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جب کہا کہ ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا 725 ارب روپے کا مجموعی قرض ہے،  اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا،  قرض اتارنے کےلیے الگ سسٹم شروع کیا۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیاء خورونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی، آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔

کراچی میں سندھ پولیس کے 48 افسران اور جوانوں کو پاکستان اور قائداعظم میڈل دینے کی تقریب سے آئی جی سندھ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب ہر سال ہونی چاہیے، 2014ء سے 2024ء تک روکے ہوئے ایوارڈ آج دیے جارہے ہیں۔

غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ 6 شہید اور 42 پولیس اہلکاروں کو ایوارڈ دیے جارہے ہیں، پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس کی قربانیوں اور محنت سے کم ہوئی، پولیس کا کردار امن و امان کےلیے اہم رہا ہے۔

آئی جی سندھ پولیس نے یہ بھی کہا کہ اب رات گئے شہر میں ٹریفک اور رونق ملے گی، رونق کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے شہر میں امن ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ان فٹ جج کا لاکرسزاسنوائی جاتی ہے، وقاص اکرم
  • مذاکراتی عمل سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں، وقاص اکرم
  • حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، شیخ وقاص اکرم
  • کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • تحریک انصاف نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے تحریری مطالبات تیار کرلیے
  • تحریک انصاف نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے تحریری مطالبات تیار کرلئے ،شیخ وقاص اکرم کا انکشاف
  • شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے:عمران خان
  • بانی  پی ٹی آئی  علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش
  • عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی، آئی جی سندھ