اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.

66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
مزیدپڑھیں :وہ بالی ووڈ اداکارہ جس کا شوبز کیریئر ایک ’نازیبا ویڈیو‘ نے تباہ کردیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت 12

پڑھیں:

چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں

لاہوراور ملتان میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان میں مرغی کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں
  • حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • سوئی سدرن ،انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا
  • امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی‘ اسٹیٹ بینک
  • یواے ای نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
  • پشاور؛ سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند کردیے گئے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی
  • سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام
  • حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان