ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: گواہان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی
---فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے روز جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق و دیگر ملزمان، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے گواہان کی عدم حاضری کے باعث آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت نے گواہان کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی ہوئی ہے، استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے، عدالت نے 2 گواہان، مجسٹریٹ اور مدعیٔ مقدمہ کو طلب کر رکھا تھا۔
وکیل فیصل ملک نے یہ بھی بتایا کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔