کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق،شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔
بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور روڈ پر بھی ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حادثے میں بھی ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، کاٹھور کے قریب کار سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار بھی چل بسا۔ کار سوار کچھ دور جانے کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
کورنگی میں ایک حادثے میں چمڑا چورنگی کے قریب کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل نالے میں جا گری اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس حادثے میں بھی کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی 10 دنوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 261 زخمی ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق موٹر سائیکل کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی بلوچ گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کچی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ شرجیل ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرایئور موقع سے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا ہے جبکہ متوفی راہگیر اور اسی علاقے کا رہائشی تھا جس کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمل 35 سال کے قریب ہے ۔