تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔
سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر
محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔
یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔
گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ چیمپیئن میں شرکت سے محروم
اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت کے نیپال کے کھلاڑی انکت مان کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی کھلاڑی سارک اسنوکر چیمپیئن شپ فائنل جیت لیا محمد آصف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وی نیوز
پڑھیں:
شعیب ملک کے بھتیجے نےویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا
سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔