خراب فارم، انوشکا اور ویرات ’بابا‘ کا آشیرواد لینے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے مشہور مذہبی گرو کے پاس پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ حال ہی میں اتر پردیش میں معروف پجاری پرمانند مہاراج سے ملنے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ پرمانند مہاراج کا آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے تو من میں کچھ سوال تھے، مجھے لگا کہ پوچھوں گی لیکن جو بھی بیٹھا تھا وہاں پر ان سب نے کچھ نہ کچھ ویسا ہی سوال کر لیا تھا۔
انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ آپ بس مجھے آشیرواد دے دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہندو مذہب سے بہت قریب ہیں، دونوں کو اکثر مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی دورۂ آسٹریلیا کے دوران ویرات کوہلی بیٹنگ میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے تھے۔
5 میچز کی اس ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں سنچری کے باوجود ویرات کوہلی 9 اننگز میں صرف 190 رنز بنا سکے تھے۔
مزیدپڑھیں:مہوش حیات کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پرمانند مہاراج انوشکا شرما
پڑھیں:
پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے، امپائرز اب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔
نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔