پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔
گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔
پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے قومی کھیل کی ترویج اور غیرملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کے ساتھ تمام میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا یقین دلایا۔
خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی وی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید سے بھی ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ٹیلی ویژن قومی کھیل کو بھرپور کوریج دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ کے کلبز کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کھیلتا پنجاب کی ٹیمیں میچز کھیلیں گی، دو دن لاہور اور ایک دن اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ لگایا جائے گا۔
خواجہ جیند کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ معروف غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے نہ صرف دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے میں مزید ملے گا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں ہاکی ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا یقین دلایا تھا۔ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں موجود جرمن اور ہالینڈ کے سفیر بھی ہاکی سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے مکمل تعاون سے ہی ٹیموں کا دورہ ممکن ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔
’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات
’مذہبی رسومات کی مکمل آزادی‘انڈین یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے کھانے پینے، رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف مذہبی لحاظ سے مطمئن ہیں بلکہ پاکستان میں ملنے والے احترام اور محبت سے بے حد خوش ہیں۔
بھارت سے آئے سکھ یاتری دلجیت سنگھ اور دیگر نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے دونوں ملکوں کی عوام میں یہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
’پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی خواہش‘مہمان یاتریوں نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوستانہ ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیساکھی میلہ صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور محبت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
’سیکیورٹی کے سخت انتظامات‘بیساکھی میلہ کے موقع پر گوردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یاتریوں کی حفاظت کے لیے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار اور 26 سیکشنز پر مشتمل ایلیٹ کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں ’وساکھی میلہ‘: دنیا بھر سے سے 45 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع
اگلا پڑاؤ: ننکانہ صاحبدو روزہ قیام کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ 14 اپریل کو بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیساکھی میلہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان آمد سکھ یاتری وی نیوز