City 42:
2025-04-29@01:17:13 GMT

دھند چھا گئی ، موٹروے بند

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

 اسرار خان : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آ گئے ، موٹروے ایم 11 بند کردی گئی ۔
 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بند کردی گئی ۔

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،متبادل راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں،دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی

راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے۔ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے، مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کے لیے زندہ ہے پاکستان کے لیے جان دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چین نے پہلگام حملے کی فوری منصفانہ تحقیقات کی حمایت کردی
  • پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی
  • ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
  • جہلم ویلی میں محکمہ صحت نے تمام اہلکاروں کو چھٹیاں منسوخ کردیں
  • ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی
  • اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا
  • طلبا کے لئے اہم خبر ! مفت لیپ ٹاپ ایک شرط پر ملے گا؟
  • پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  •  پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  • 9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی