مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراو آئے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو ناپنے کا پیمانہ کم ترین سطح پر ایک اعشاریہ نو فیصد آگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن حالات میں ملک کو ہم سے چھینا گیا تھا انہی حالات میں بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 30 فیصد زیادہ ترسیلات بھیجیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات روکنے کے منصوبے بنانے والوں کی اپیلوں کو خاک میں ملا دیا، اوورسیز پاکستانیوں نے اڑان پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا، اڑان پاکستان کے ذریعے ملک کو تیزی سے بڑھتی معیشت میں ڈھالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور ہنر فراہم کیا جائے، برآمد کنندگان کے لئے رکاوٹیں ختم کی جائیں، دنیا میں معیشت کا مقابلہ ہے، ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے، جس ملک کی سڑکوں پر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار کیسے آئے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف وہ کام کر رہی ہے جو کبھی "را" کو کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، امریکا یورپ میں رائے عامہ کی توجہ فلسطین سے ہٹا کر پی ٹی آئی پر مرکوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بین الاقوامی ٹیم اسرائیل اور بھارت کو بیل آوٹ فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی پاکستان مخالف لابیز کا آلہ کار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں سازش ہوئی، الیکشن کے بعد کراچی آیا تھا، چند ججز اور جرنیلوں نے اپنی نہیں بچوں اور بیگمات کی عقل سے سوچا، وہ ملک کی بنیادیں تک ہلا کر چلے گئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سازش کے کردار خود تاریخ کے سامنے آچکے ہیں، آج وہ کردار پکڑ میں ہیں، کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں۔
پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے:سپریم کورٹ میں درخواست دائر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ
پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔محسن نقوی امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور انکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی با صلاحیت اور قابل ہے۔