کراچی:

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ والدین اور طلبہ کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفعیہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 23 دسمبر 2024 کو ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے نویں دسویں کے سالانہ امتحانات اور نئے تعلیمی سیشن کے حوالے سے فیصلے کیے گئے تھے۔

فیصلوں کی روشنی میں انہیں ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اسکولز ان طلبہ سے جو اس سال یعنی 2025 میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں صرف اپریل تک کی فیس چارج کریں گے کیونکہ ان کے امتحانات مارچ کے مہینے میں منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ان طلبہ سے جو کلاس پری پرائمری سے لیکر نویں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور وہ طلبہ جو 2025 میں نویں سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوں گے انہیں اپریل کے ماہ میں جون اور مئی میں جولائی کی فیسوں کے واوچرز جاری کیے جائیں جو کہ جون اور جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ بالا واضح ہدایات پر من و عن عمل کریں، خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور ائیر لائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق 15شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نویں کا کیمسٹری کا پرچہ جاری، دوپہر میں ریاضی کا پیپر ہو گا
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا