پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے اڑان بھری۔ فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔
ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہمارے لیے تاریخی دن ہے، قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کا یورپ کے مختلف ملکوں میں بتدریج آغاز کریں گے، چاہیں گے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جائے۔(جاری ہے)
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ کی فضاؤں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہوگیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازوں کا اجرا جلد ہوگا۔واضح رہے کہ معطلی مئی 2020 میں کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد کی گئی تھی جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اس کے بعد ایک سابق وزیر ہوا بازی کے بیان نے عالمی سطح پر تحفظات پیدا کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 40 فیصد مقامی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، اس کے نتیجے میں یورپی ریگولیٹرز نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن اسلام ا باد پی ا ئی اے لائن کی
پڑھیں:
سعودی عرب: دنیا میں پہلی بار روبوٹ کے ذریعے دل کا آپریشن
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فیصل اسپتال میں 35 سالہ مریض کے دل میں مصنوعی ہارٹ پمپ کی پیوند کاری مکمل طور پر روبوٹ کے ذریعے کی گئی۔ اس سے قبل دل کے ناکارہ ہونے کے سبب مریض 120 روز سے اسپتال میں داخل تھا۔ اس دوران اس کے گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ آپریشن شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کے ہارٹ سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر فراس خلیل کی قیادت میں روبوٹک سرجری کی ماہر ٹیم نے انجام دیا۔ آپریشن کے بعد مریض کو صرف 4 روز تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔اس سے قبل روایتی طریقے سے کیے جانے والے اس نوعیت کے آپریشن کے بعد مریض کو اوسطا 26 روز تک آئی سی یو میں رکھا جاتا تھا۔ دنیا بھر میں روبوٹ کے ذریعے کیا جانے والا دل کا یہ پہلا آپریشن تھا۔