کراچی: 2025ء کے 10 دن، حادثات میں 22 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں 2024ء میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سے گئے اور 410 زخمی بھی ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں، واٹر ٹینکر سے 2024ء کے دوران 51 فراد جان سے گئے، آئل ٹینکر سے 10، ٹرک سے 71، ٹریلر سے 69، مسافر بسوں سے 48 افراد جان سے گئے جبکہ ڈمپرز نے 32 افراد کو کچل ڈالا۔
مختلف حادثات میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیںکراچی مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق.
نئے سال کے صرف 10 دنوں میں مختلف حادثات میں 22 افراد جان سے گئے جبکہ261 زخمی ہوئِے۔
نئے سال کے ان 10 دنوں میں ٹینکر کی ٹکر سے 5 افراد، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جبکہ بسوں کی ٹکر سے 3 افراد جان سے گئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مختلف حادثات حادثات میں
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تینوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔