گورنر سندھ کی فلسطین کے سفیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے فلسطین کے سفیر سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے، فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے یتیم بچوں میں قربانی کے 100 بکرے تقسیمصوبہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے قربانی کے لیے یتیم بچوں میں بکرے تقسیم کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل انتہائی ناگزیر بن چکی ہے جبکہ تاخیر مشرقِ وسطیٰ کو آگ کا ڈھیر بنا دے گی۔
کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔