پاسپورٹ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
شاہد سپرا : پاسپورٹ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر سمیت سینٹرل پنجاب زون کے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ڈلیوری سیکشن چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق ڈلیوری سیکشن ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،واضح رہے کہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ ہونے سے ڈلیوری سیکشنز پر سائلین کی قطاریں لگنے لگیں ہیں ، اس لئےسائلین کی سہولت کیلئے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،معمول، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں سائلین کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کردیا گیا۔
دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے،