’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ رجسٹرڈ کرلی ہے، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا تحریری منشور جاری، اس میں خاص کیا ہے؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں، عطا تارڑ کا ردعمل
واضح رہے کہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں، عوام پاکستان کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن پاکستان سیاسی جماعت شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پاکستان سیاسی جماعت شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن
پڑھیں:
ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے، وفاقی وزیر
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔
ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے کا عزم ہے، ریلوے کی بحالی قومی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ تمام منصوبے شفافیت، عوامی مفاد اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔