اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے منفی دعوے کرنے والوں کے بیانیے غلط ثابت ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم وطن بھیجیں، جس سے 6 ماہ میں ترسیلات 17 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.

1 بلین ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید برآں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کی ترسیلات میں 29.3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے اوورسیز پاکستانیوں کے عزم اور ملکی معیشت کے استحکام کی واضح علامت قرار دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 77 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر، یورپ سے 36 کروڑ ڈالر، اور امریکا سے 28 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر

پڑھیں:

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا
  • چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
  • نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد تک کمی
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4فیصد کمی ریکارڈ
  • رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ