ملتان: بس اسٹینڈ پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا 1 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملتان میں بس اسٹینڈ پر صفائی کرنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو گزشتہ رات 4 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کیس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے مطابق زیادتی کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ورکشاپ کے باہر پھینک دیا گیا، ہوش آنے پر اس نے بس اسٹینڈ آ کر اسٹینڈ کے منیجر کے نمبر سے پولیس کو اطلاع دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی بس اسٹینڈ
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔