سوئس شہری کی ایران کی جیل میں مبینہ خود کشی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) میزان نیوز ایجنسی نے ایران کے صوبہ سمنان کے چیف جسٹس کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست سوئس شہری نے جمعرات کو جیل میں خودکشی کر لی۔ سوئس شہری کو تہران کے مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سمنان کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔
میزان نے صوبے کے محکمہ انصاف کے سربراہ محمد صدیق اکبری کے حوالے سے کہا، "آج صبح، ایک سوئس شہری نے سمنان جیل میں خودکشی کر لی۔
اس سوئس شہری کو سکیورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا... اور ان کے کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔"
ایران نے پھانسی مخالف ٹویٹ پر سوئس سفیر کو طلب کر لیا
میزان نے صدیق اکبری کے حوالے سے کہا، "اس شخص کو بچانے کی کوششیں ناکام رہیں۔
(جاری ہے)
"
سوئس شہری کی موت کی خبر ایرانی جیل سے ایک اطالوی شہری کی رہائی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
تاہم ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ سوئس حکام ایران کے ساتھ رابطے میںسوئس فارن افیئر ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی ایف اے) نے ایک ای میل میں اپنے اس شہری کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایف ڈی ایف اے نے کہا کہ تہران میں اس کا سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا۔
ایران میں جاسوسی کے الزامات پر گرفتار مغربی شہری کون ہیں؟
ایف ڈی ایف اے کے ترجمان پیئر آلاں ایلٹشنگر نے ای میل میں لکھا، "تہران میں سوئس سفارت خانہ مقامی حکام سے ایرانی جیل میں موت کے حالات کو واضح کرنے کے لیے رابطے میں ہے"۔
سوئٹزرلینڈ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے۔
یہ وسطی یورپی ملک اس وقت سے واشنگٹن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جب 1979 میں ایرانی انقلاب اور یرغمالیوں کے بحران کی حمایت میں امریکہ نے اپنے سفارت خانے پر قبضے کے بعد تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔
ج ا ⁄ (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)
ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر
چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سری لنکا کی روایتی دوستی ہے۔ چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے اور ہمیشہ سری لنکا کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں حمایت کی ہے۔چین سری لنکا کی جانب سے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ ترقی کی راہ تلاش کرنے کو سراہتا ہے ۔
چین اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، جدید زراعت، ڈیجیٹل معیشت، سمندری معیشت اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو فروغ دینے میں فعال طور پر سری لنکا کی حمایت کرے گا۔ انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ چین ہمیشہ سری لنکا کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہا ہے۔ سری لنکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔ سری لنکا مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور سری لنکا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لیے مزید چینی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، مالیات، غربت میں کمی، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت، سمندر، اور اہلکاروں کی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔بات چیت کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون منصوبے کی مشترکہ تعمیر اور چین کو زرعی مصنوعات کی برآمد، عوامی فلاح و بہبود ، خبروں اور نشریات وغیرہ کے حوالے سے متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔