اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو، اوو کر کے احتجاج کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلائو گھیرائو آپ کا وطیرہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

اسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان...

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ  پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
  • ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
  • ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، عطاء اللہ تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا: عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی: وزیر اطلاعات
  • آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ
  •  ملین پاؤنڈزتاریخ کا میگا اسکینڈل، پی ٹی آئی بتائے وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے، عطا اللہ تارڑ
  • آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ساری کہانی سنا دی
  • پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو 3ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم