انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ اہمیت کا حامل ،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بیحد اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو بھی فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ٹھوس تجاویز مرتب کی جائیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمڑ نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے اپنی ملاقات میں زیارت کراس سے ارنائی اور ارنائی سے سنجاوی تک سڑک کے منصوبے کی منظوری پر گفتگو کی، جو کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھا اور ان کی کوششوں سے منظور کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور حکومت بلوچستان میں نئے ترقیاتی مواقع پیدا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال کے لیے
پڑھیں:
قومی اہمیت کے حامل 2 اہم کیسز آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب 2021 میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔
دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیسعلاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
14 اپریل کو اس کیس کی سماعت بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔
واضح رہے کہ دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال سے متعلق افشین افضل نامی شہری نے سپریم کورٹ میں 2022 میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ جسٹس امین الدین چیئرمین سینیٹ انتخاب دہشتگردی ریاستی مشینری