توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، وکیل کا حق جرح ختم کرنیکی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے وارننگ جاری کر دی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی جس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل آج عدالت پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے گواہ محمداحمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی۔
صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کردیں گے۔
توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: توشہ خانہ
پڑھیں:
توشہ خانہ2، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی
فائل فوٹوتوشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔
دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی۔