عمران خان جیل میں؛ پی ٹی آئی پر کِس کا قبضہ؟ کون کہاں سے چلا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی کے اڈیال جیل میں قید ہونے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کو کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جس طرح انہوں نے ڈیڑھ برس جیل میں مقدمات کا مقابلہ کیا، اسی طرح وہ آئندہ بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ سرخرو ہوکر جیل سے آزاد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ہی لوگ سلمان اکرم راجا کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجا وہی کریں گے جو عمران خان ان سے کہیں گے۔ عمران خان خود بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی پر قبضے کی بات کررہے ہیں، جب کہ 8 فروری کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کسی کے قبضے میں نہیں ہے۔ عمران خان جیل سے اِسے چلا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ ، ندیم بارا، ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے عدالت پیش میں ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا، مستی گیٹ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔