موبائل فون پلانٹ کا فیصل آباد میں سنگ بنیاد، 2 سال بعد پیداوار: چودھری شافع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں’ وی وو‘ موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ آئندہ دو سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں چین کی وی وو موبائل کمپنی کے حکام اور فیڈمک کے سی ای او میاں جمیل احمد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی سمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند امر ہے۔ صوبائی وزیر نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
ترکیہ: فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا
ترکیہ: سیٹلائٹ کی روانگی کے موقع پر فرغانی اسپیس کمپنی کا عملہ خوشی کا اظہار کررہا ہےانقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 5 نئے سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایف جی این 100ڈی ون فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ ہے جو امریکا کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا ۔ سیٹلائٹ سسٹم لانچ کے تقریبا 62 منٹ بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گیا۔ کمپنی کے سربراہ سلجوک بائراکترنے کہا کہ ان کا مقصد 5 سالوں میں 100 سیٹلائٹوں تک پہنچنا ہے۔ایک اور ترک اسٹارٹ اپ پلان ایس نے مزید 4 مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں لانچ کیے ہیں۔کمپنی اپنے نئے کمرشل سیٹلائٹس کے ساتھ مواصلاتی ٹیکنالوجیوں میں پیش رفت کررہی ہے۔