ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے  علاوہ دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے، جن میں طلبہ وطالبات نے غیرمعمولی دلچپسی کا اظہار کیا۔ جمعیت جامعہ پنجاب کی خصوصی دعوت پر ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعدنان لودھی نے نومنتخب کابینہ اورممبران کے ہمراہ کتاب میلے کا دورہ کیا اورناظم جامعہ پنجاب انعام الرحمان گجر سے ملاقات کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم جامعہ پنجاب انعام الرحمان گجر کا کہنا تھا کہ جنوری2025 میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں سالانہ پائینر فیسٹیول کا انعقاد کرے گی، جس میں نیلام گھر، کتاب میلہ، کھانے پینے کے سٹالز، مقابلہ بیت بازی سمیت دیگر علمی و ادبی پروگرامات ہوں گے، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات براہ راست شرکت کریں گے۔

ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے، حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں کو ٹھیکے پر دینا چاہتی ہے تاکہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی سے جان چھرائی جا سکے۔

ناظم جامعہ نے مزید بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مہنگی تعلیم کیخلاف بڑی تحریک چلائے گی تاکہ تعلیم سب کیلئے کا نعرہ عملی جامع پہن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے کلچر کو عام کیا جائے۔ نئی تحقیق کیلئے فنڈز رکھے جائیں لیکن سیاسی قیادتوں کا سارا زور سیاست پر ہے، شعبہ تعلیم کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جس سے معیار تعلیم دگرگوں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی رہی ہے

پڑھیں:

اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں

اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے کی بہتری ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • پنجاب حکومت کی جانب سے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش
  • جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ
  • منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ 4روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • پنجاب یونیورسٹی کی قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار
  • سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت تقریب
  • القادر یونیورسٹی میں طلبہ کو کیا سہولیات حاصل ہیں؟
  • پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز