وزیراعظم شہباز شریف کی جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نےلبنان کوامن ، استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کرنے میں جوزف عون کی کامیابی کےلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کوبے حد اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وزیراعظم کی محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت


فائل فوٹو۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والےافسران کو سزا دی جائے گی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔ 

انھوں نے کہا ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمدللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والےافسران کو سزا دی جائے گی۔ دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے۔ 

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 ہائیکورٹ میں 586 اور سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائے گئے۔

بریفنگ کے مطابق مخلتف عدالتوں و ٹریبیونلز میں 4.7 ٹریلین روپے کے 33 ہزار 522 کیسز زیر التواء ہیں۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیطرف گامزن ہے:شہباز شریف
  • سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، وزیراعظم
  • شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
  • وزیراعظم کی محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت