سندھ میں فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سندھ حکومت نے نقصان کے ازالہ کیلئے فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت اجلاس میں سیکریٹری زراعت اور دیگر نے فصلوں کی انشورنس منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ سندھ میں ممکنہ سیلاب، بارشوں، بیماری، گرمی، کیڑہ لگنے اور موسمیاتی تبدیلی سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی کراپ انشورنس ہونا ضروری ہے۔حکومت سندھ نے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ متعارف کروایا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کی مد میں کسانوں کو کراپ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کریں۔ انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لیے پولا ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو سپورٹ کرے گا۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ پولارڈ ایڈوائزرز چاول، کپاس اور گندم کی فصلوں کو انشورڈ کرے۔
صوبائی وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت سندھ نے کراپ انشورنس کے ایک سال کے لئے پائلٹ پروجیکٹ منظوری دے دی جو کہ رواں سال خریف 2025 سے شروع ہوگا۔ انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لئے پولار ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو ایریا ییلڈ انڈیکس انشورنس کے تحت سپورٹ کرے گا۔ اگر کراپ انشورنس کا پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو مزید دیگر 27 اضلاع میں بھی شروع کرائیں گے۔ پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد گنے اور دیگر فصلوں کو بھی کراپ انشورنس پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دو اضلاع لاڑکانہ اور گھوٹکی میں ٹرائل کی بنیاد پر بیمہ پروگرام شروع کرایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراپ انشورنس انشورنس کے
پڑھیں:
متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 116 ہے۔