پشاور/ لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادیے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں،  نواز شریف کے وژن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز کی انتھک محنت سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئی ہیں، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے  نہیں بلکہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہے، اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے۔  مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ  مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے، مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو اسکالرشپ، گرین ٹریکٹر، لائیو اسٹاک کارڈ دے رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان

قبل ازیں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گزشتہ روز پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مریم نواز کو "Nepo Baby" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں اور شریف خاندان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے،  جو لیڈر سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہو، وہ عوام کے لیے کیا کرے گا؟، چچا اور بھتیجی دونوں وفاقی اور صوبائی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ شریف خاندان کے منی لانڈرنگ قصے زبان زدعام ہے، جعلی حکومت نے اس بار کرپشن کے ساتھ لاقانونیت کو بھی فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا پہلا قرض اتارنے والا صوبہ بن گیا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ---- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ان منصوبے کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم پُرعزم ہے۔

وزیر ِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5، دیہات میں1 سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔

پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا ہے اس منصوبے کے تحت21 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ساڑھے11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے، ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت1 ہزار 106 مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات