ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت جام کرنے کا نعرہ دھرا رہ گیا، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.

1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں ، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومتِ پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُر عزم ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جام کرنے کا نعرہ ترسیلات زر میں

پڑھیں:

چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات

بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 میں قومی معیشت کے آپریشنز  کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی. قومی ادارہ برائے شماریات کے  انچارج کے مطابق ،ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن تک پہنچا  جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ،سی پی آئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ  اور مقررہ سائز سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیطرف گامزن ہے:شہباز شریف
  • چین کی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت دنیا کے لئے ایک نئی تحریک فراہم کر رہی ہے ، چینی میڈیا
  • ڈیجیٹل ایف ڈی آئی منصوبہ معیشت کی ترقی اور پائیدار خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم
  • مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا
  • برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
  • چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
  • نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد تک کمی
  • نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4فیصد کمی ریکارڈ