حماس کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جوزف عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔ بیان میں لبنان میں شہری امن اور لبنانی اور فلسطینی عوام کے درمیان بہترین تعلقات استوار کرنے، آبادکاری کے منصوبوں کو مسترد کرنے اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی اور سماجی حقوق کو قائم کر کے ان کے لیے ایک باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے مطالبے اور خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو لبنان کا چودھواں صدر منتخب کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور لبنان کے لیے کی طرف
پڑھیں:
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
کراچی : سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب صدر ،اولمپئن قمر ابراہیم ،ذوالفقار حسین ،اسلم نیازی ودیگر کا گروپ فوٹوکراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے صلاحیتوں سے سندھ میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کرداراداکریںگے۔ قبل ازیں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ممبران اسکروٹنی کمیٹی خرم نقوی ،سید احسان علی ، زاہد الاسلام اور محمد جاوید خان کی زیر نگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں احسان جتوئی صدر، اولمپین قمر ابراہیم، زوالفقار حسین ڈاھوٹ اور اسلم خان نیازی وائس پریزیڈنٹ ، رمضان جمالی سیکرٹری ، آصف احمد خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری ، اعجاز احمد کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری ،فاروق خان خزانچی جبکہ کوآرڈینیٹر اولمپئنکامران اشرف منتخب ہوئے جبکہ ممبران جنرل کونسل کیلئے وکیل الدین،طاہر حبیب ،سید ابوزر امراؤ ،عبدالرسول جانوری ، غلام حسین لغاری، عظمت پاشا، ڈاکٹر شبیر اور مسز نسیم حفیظ کو منتخب کیا گیا۔