مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔
مستونگ، گرلز ہائی اسکول کے قریب پولیو ٹیم کی محافظ پولیس وین پر بم حملہ، 6 بچوں سمیت 9 جاں بحقمستونگ/کوئٹہ مستونگ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول.
لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ] سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔
واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود لوہ موری کے قریب پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکین نے مسلح ملزمان کو پکڑنے کے موقع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور لوہ موری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، گولی لگنے کے باعث ایک ملزم یونس ولد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ضمیر ڈاہری زخمی ہو گیا جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو نے بتایا کہ مسلح ملزمان ضمیر کا تعلق ہالا جبکہ جاں بحق یونس کا تعلق قاضی احمد سے ہے، جاں بحق ملزم کی لاش تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔