Nawaiwaqt:
2025-01-18@13:21:40 GMT

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد  پیش کی ہے۔  تفصیلات کے مطابق   دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم محمد  شہباز شریف  نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے  کہ   ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے ۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کو اپنایا ہے۔

وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انیشیئٹو سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم ہے، جس میں برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک واضح فریم ورک اور اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوستانہ ماحول پیدا کرے گا اور ملک کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیطرف گامزن ہے:شہباز شریف
  • ڈیجیٹل ایف ڈی آئی منصوبہ معیشت کی ترقی اور پائیدار خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم
  • پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک ہے: وزیراعظم
  • پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن ریکارڈ اضافہ
  • مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا
  • چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
  • نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4فیصد کمی ریکارڈ