Nawaiwaqt:
2025-01-18@11:01:47 GMT

بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

 ترجمان پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے  کہا ہے  بانی پی ٹی آئی  شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں۔  تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا  مریم نواز "Nepo Baby" ہیں، جو عمران خان بننے کی ناکام کوشش کررہی ہے، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں، مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی  چاہئے  ۔ انہوں نے کہا  پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا پہلا قرض اتارنے والا صوبہ بن گیا ہے، جو لیڈر سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہو، وہ عوام کے لیے کیا کرے گا؟ چچا اور بھتیجی دونوں وفاقی اور صوبائی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں، شریف خاندان کے منی لانڈرنگ قصے زبان زدعام ہے، جعلی حکومت نے اس بار کرپشن کے ساتھ لاقانونیت کو بھی فروغ دیا ہے ۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج

لاہور:مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض، پی ٹی آئی لیڈر شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران ریاض خان، شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرلیے۔
شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ملزمان عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید پر مقدمات درج کرتے ہوئے عامر عباس اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ایک ملزم کی گرفتاری باقی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے، مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی، عسکری قیادت ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، بیرسٹر سیف
  • اطلاعات ہیں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن دیدیا: بیرسٹر سیف
  • بشریٰ بی بی کو جس سیل میں رکھا گیا اس کا مریم نواز سے کیا تعلق ہے؟
  • پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز
  • عمران خان کی سزا مکافات عمل ہے، کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آیا:خواجہ آصف
  • وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے، مریم نواز شریف
  • مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج