پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
باکمال لوگ، لاجواب سروس، قومی ایئر لائن آج یورپ کیلئے اڑان بھرے گی۔پی آئی اے کا تقریباً ساڑھے 4سال بعد یورپی ملکوں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے اڑان بھرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل فل جارہی ہے، پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیرس کیلئے
پڑھیں:
وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے متجاوز
پاکستان میں غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔ 15 اپریل کو صرف ایک دن میں 7 ہزار 138 سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔
اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار 704 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومت پاکستان کی جانب سے ان افراد کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔