برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی کویہ حکم کب دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے گوری سے شادی کے وقت پیش آئے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔ایک پرانے شو میں شاہ رخ نے شادی کے بعد سسرال میں اپنے پہلے دن مذاق میں گوری سے کہا کہ وہ برقعہ پہن لیں اوراپنا نام عائشہ رکھ لیں، شاہ رخ کے مطابق وہ سب پنجابی میں بات کر رہے تھے۔
میں نے وقت دیکھتے ہوئے مذاق میں کہا گوری اپنا برقعہ پہن لو اور نماز پڑھنے چلتے ہیں شاہ رخ نے اعتراف کیا کہ ان کا اس طرح اہلیہ کے خاندان والوں کیساتھ مذاق کرنا یہ عمل مناسب نہیں تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو صحت کے ایشوز کی وجہ سے کہیں اور منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ رخ
پڑھیں:
گوجرانوالہ: خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا
GUJRANAWALA:خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
تھانہ سول لائن پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم ماں اور بیٹے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔