پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مئی 2024 میں تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور امتیار علی نے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ذمہ داری پورا کرنے سے قاصر ہوں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے سے قبل بطور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر کام کرتا تھا، دوبارہ اپنے عہدے پر کام کرنا چاہتا ہوں۔
9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں، پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا،جسٹس مسرت ہلالی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق مطہرنیازرانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا۔ وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔
ممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
مزید :