پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے یورپ میں آپریشنز پر پابندی ہٹنے سے اب دوبارہ برطانیہ میں پروازیں شروع کرے گی۔
پی آئی اے کی یورپ کے لیے فلائٹس پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 317 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ میں پرواز کی روانگی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان سے یورپ کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے اب بتدریج پورے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، مسافر دوسری ایئرلائنز کے تعاون سے امریکا بھی جاسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی آئی اے برطانیہ کے 3 شہروں کی فلائٹ کا آغاز کرے گی، یورپ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پابندیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیوں سے قبل پی آئی اے یورپ میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے جنازے مفت وطن واپس لاتی تھی جو پابندیوں کی وجہ سے بند ہوگئی تھی، اب اس سہولت کا دوبارہ اجرا ہوگا اور لوگ اپنے پیاروں کی تدفین اپنی سرزمین پر کرسکیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پی آئی اے کی نجکاری جلد سے جلد ہو اور اس کی سروس میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ذریعے مارکیٹ میں دوبارہ اپنی جگہ بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، آج یورپ جانے والی فلائٹ کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے اور آئندہ پروازوں کی بھی 100 فیصد سیٹیں بک ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نااہلی اور بیوقوفی کی وجہ سے یورپ کی فضائیں بند کردی گئی تھیں اور اب دوبارہ سبز ہلالی پرچم یورپ کی فضاؤں میں محو پرواز ہوگا۔
وزیر دفاع نے یورپ کے لیے پی آئی اے فلائٹس کے دوبارہ آغاز کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
khwaja asif aviation PIA ایویشین برطانیہ پی آئی اے خواجہ آصف یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایویشین برطانیہ پی ا ئی اے خواجہ ا صف یورپ وزیر دفاع پی آئی اے نے کہا کہ کا کہنا
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپی ممالک کو برآمدات9.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق اس دوران مغربی یورپ کو برآمدات میں11.6فیصد، شمالی یورپ کو برآمدات میں17.7 فیصد اضافہ ہوا ، اٹلی، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات بھی بتدریج بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی
اس اضافے کی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل و ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ پورپی پارلیمان نے اکتوبر2023 میں پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں2027 تک توسیع دی تھی۔