واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے دوران اپنے سابق نائب صدر مائیک پینس سے مصافحہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پرواشنگٹن میں سابقہ اور موجودہ امریکی انتظامیہ کی شخصیات جمع تھیں۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹرمپ اور پینس کے درمیان تعلقات 2017 سے 2021 تک جاری رہنے والے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے خاتمے کے بعد سے کشیدہ ہیں۔

ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران پینس نائب صدر تھے۔پینس نے اس وقت ٹرمپ کے ساتھ وفاداری سے کام کیا لیکن انہوں نے چھ جنوری 2021 کو 2020 کے الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کو الٹانے کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے منتخب صدر کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پینس نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن ٹرمپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

کارٹر کی آخری رسومات میں جمعرات کو پینس ٹرمپ کے پیچھے بیٹھ گئے۔ وہ جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما سمیت سابق صدور کے ساتھ دوسری صف میں تھے۔ بائیڈن اور ان کی نائب صدر کملا ہیرس اگلی صف میں تھیں۔ٹرمپ اور پینس نے چہرے پر ہلکے تاثرات کے ساتھ مصافحہ کیا اور پینس نے سر ہلایا۔ اس کے بعد پینس نے سب کے بیٹھنے سے پہلے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا سے مصافحہ کیا۔ جنازے کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ اور اوباما نے مسلسل گپ شپ کی اور اوباما نے مسکرانے سے پہلے ٹرمپ کے جواب میں سنجیدگی سے سر ہلایا۔ پینس نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حمایت نہیں کی تھی۔ تاہم ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دے دی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: ٹرمپ کی پینس نے ٹرمپ کے کے ساتھ

پڑھیں:

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدر سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کیساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

غیرمیڈیاکے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔تقریب حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر امیر ترین افراد ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کے ساتھ ہو گی۔

امریکہ میں صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لئے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں ہے البتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایسے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

چنانچہ ارجنٹائن کے صدر ہاویئر ملے کی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ تقریب میں شرکت کے لیے اپنے ایک ایلچی کو بھیجیں گے۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو بھی حلف برداری کا دعوت نامہ دیا گیا ہے لیکن انہوںنے کہاہے کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کہ ان کی مصروفیات انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت دیں گی یا نہیں۔

نئے آنے والے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں اس وقت موجود تمام سابق صدور کی شرکت کی بھی دیرینہ روایت ہے۔ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن بھی پیر کو ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں گرم ہونے پر اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر جاری کردی
  • ٹرمپ حلف برداری: چینی نائب صدر کی شرکت کے اعلان کو تجزیہ کار غیر معمولی کیوں قرار دے رہے ہیں؟
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدر سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے
  • میدانی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان
  • دھوکا فضل الرحمن نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے‘ جے یو آئی
  • علی امین گنڈاپور نے کینٹ میں بیٹھ کر خود ساختہ روپوشی گزاری، اسلم غوری
  • عمران خان کے سر پر تلوار لٹکائیں اور وہ ڈیل کے لیے بیٹھ جائیں، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے:علیمہ خان
  • مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور
  • شادی سے پہلے حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے پیغامات بھیجے، عاطف اسلم کا انکشاف
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ