خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 8 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اور دسمبر2023 کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340 یونٹس اور دسمبر2023میں 90888 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30662 یونٹس کے مقابلے میں 51فیصد زیادہ ہے۔دسمبرمیں کاروں کے 7864یونٹس کی فروخت ہوئی جو دسمبر2023 کے مقابلے میں 60فیصدزیادہ ہے، دسمبر 2023 میں ملک میں کاروں کے 4915 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے مجموعی طورپ ر104یونٹس جبکہ دسمبرمیں 41یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔