سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جمعہ کے روز سے شروع کر دی گئی۔
(جاری ہے)
تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں گے اور سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم GAZA CITY, GAZA - APRIL 13: Flames rise after the Israeli army launches an airstrike on the Al-Ahli Baptist Hospital in the Gaza Strip on April 13, 2025. The hospital's reception and emergency room building was targeted with 2 missiles and completely destroyed the area. (Photo by Hamza Z. H. Qraiqea/Anadolu via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے اسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت اسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو اسپتال چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں اسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد اسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔