دنیا کے وہ ممالک جہاں پاکستانی ویزا فری سفر کر سکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں 103ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینک یمن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے سفر کر سکتے ہیں۔
یہ ہیں وہ 33 ممالک جہاں آپ بغیر ویزا کے یا ویزا آن ارائیول کے ساتھ جا سکتے ہیں، اس ممالک میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈی آئس لینڈز، کوموروز آئس لینڈز، کُک آئس لینڈز، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، مالدیپ، موریطانیہ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، کینیا، مڈغاسکر شامل ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
علاوہ ازیں نیپال، نیو، پلاؤ آئس لینڈز، قطر، روانڈا، ساموا، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈینز، تِمُور لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو،تووالو اور وانوآتو شامل ہیں۔
یہ ممالک پاکستانی شہریوں کو سیاحت، کاروبار، اور دیگر مقاصد کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔
لیکن یہ حقیقت بھی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ابھی بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ مزید ممالک کے ساتھ ویزا معاہدے کیے جائیں تاکہ پاکستانیوں کے لیے عالمی سفر آسان ہو سکے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئس لینڈز سکتے ہیں کے ساتھ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے .
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے، اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔
پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندر کی کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے سروں کا تاج ہیں، اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں، اس کنونشن کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، انشاءاللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا ۔