اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
زینب عباس نے اس خوش خبری کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔
اسپورٹس پریزنٹر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)
ذینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘
یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔
خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔
حمزہ سابق وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں
اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد کی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی کینٹین میں ہفتے کو پیشی پر آئے دو فریقین کے وکلا آپس میں بھڑ گئے۔
اس دوران ایک دوسرے پر حملے کئے گئے اور کرسیاں برسائی گئیں۔
واقعے کے بعد اسلام آباد کچہری میں پولیس کو طلب کر لیا گیا۔