اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔

سینئر سیاستدان محمد زبیر نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوازشریف کی 2022ء میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیوایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگرباپ پارٹی اورایم کیوایم کواشارہ ہوا توکایا پلٹ جائے گی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں ہوں تو ووٹ کی عزت کا نعرہ لگاتی ہیں، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مقبولیت کم ہوئی تھی، آج بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی پی ٹی آئی

پڑھیں:

واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے۔

اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اسی طرح نئی چیزوں کو پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو ان نئی چیزوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔

تو اگر آپ حالیہ نئے واٹس ایپ فیچرز کے بارے میں جان نہیں سکے تو درج ذیل میں جان سکتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں کن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔

گروپ چیٹ آن لائن انڈیکٹر
واٹس ایپ میں خاموشی سے اس فیچر کا اضافہ کیا گیا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو علم ہوتا ہے کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد آن لائن ہیں۔

آن لائن افراد کی تعداد گروپ کے نام نیچے دی جاتی ہے مگر ایپ کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ آپ کے کونسے دوست آن لائن ہیں۔

گروپ چیٹس نوٹیفکیشن کا کنٹرول
بیشتر افراد متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں فون مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہونے کے وجہ سے بجتا رہتا ہے۔

مگر واٹس ایپ کے نئے فیچر سے آپ کو صرف اہم نوٹیفکیشز پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے لیے نئی نوٹیفائی فار سیٹنگ کو استعمال کریں۔

واٹس ایپ کے مطابق آپ ہائی لائٹس آپشن کو استعمال کرکے نوٹیفکیشنز کو اپنے میسجز کے ریپلائیز تک محدود کرسکتے ہیں، یا فون میں محفوظ کانٹیکٹس کے میسجز اور جن پیغامات میں آپ کو مینشن کیا جاتا ہے، صرف ان کے نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے۔

ون آن ون چیٹ میں ایونٹ
واٹس ایپ میں گروپ ایونٹس کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب صارفین ون آن ون چیٹ میں بھی ایونٹس کو ترتیب دے سکتے ہیں۔

آپ دیگر افراد کو انوائیٹ کرسکتے ہیں، تاریخ اور وقت کو ایڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایونٹ کو چیٹ میں پن کرسکتے ہیں۔

دستاویزات اسکین کریں
واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کے لیے دستاویزات کو اسکین کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یعنی اب صارفین کو کسی دستاویز کو اسکین کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اٹیچمنٹ ٹرے میں موجود اسکین ڈاکومنٹ آپشن سے ایسا ممکن ہے۔

ویڈیو کالز میں زومنگ
یہ فیچر بھی آئی فونز تک محدود ہے جس میں آپ ویڈیو کالز کے دوران زوم ان کرسکتے ہیں۔

چینلز کے لیے کیو آر کوڈز
واٹس ایپ چینل چلانے والے اب کیو آر کوڈ کو بھی شیئر کرسکتے ہیں جو کہ کسی چینل کے لنک کا کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا
  • اسرائیل، امریکا اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
  • واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
  • سفارت کاری کو ایک حقیقی موقع دینا چاہتے ہیں، ایران
  • ’’انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘‘ وزیراعلیٰ کے پی اور عاطف خان کی بحث