پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: باکمال لوگ، لاجواب سروس، قومی ایئر لائن آج یورپ کیلئے اڑان بھرے گی۔
پی آئی اے کا تقریباً ساڑھے چار سال بعد یورپی ملکوں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے اڑان بھرے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل فل جارہی ہے، پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔
جیو نیوز نے ’ خبررساں ایجنسی اے ایف پی ‘ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔رواں ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی پیرس واپسی کے اشتہار سے جگ ہنسائی ہوئی،کون سی اشتہاری ایجنسی ہے؟ کس اہلکار نے یہ اشتہار ڈالا ہے؟
اس پر وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثرگیا۔
"مجھے پھنسایا گیا ہے تیرے لیے۔۔" عمران خان کی سزا پر ایک گانا
مزید :