چینی نمائش کنندگان نے سی ای ایس 2025 میں اختراعی انعامات جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
چینی نمائش کنندگان نے سی ای ایس 2025 میں اختراعی انعامات جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
لاس ویگاس(شِنہوا)صارفین برقی نمائش (سی ای ایس) کے منتظم امریکی کنزیومرٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) کے سی ای او اور نائب چیئر گیری شپیرو نے بتایا ہے کہ 2025 سی ای ایس میں شرکت کرنے والے متعدد چینی نمائش کنندگان کو سی ای ایس اختراعی انعامات سے نوازا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیک نمائش سی ای ایس 2025 امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔
اس نمائش میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں سے 4 ہزار500 سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا گیاہےجن میں تقریباً 1,400 اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔شپیرو نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ سی ای ایس 2025 میں شرکت کرنے والے چینی نمائش کنندگان میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر ہارڈویئر اور پیریفیرلز، ڈیجیٹل ہیلتھ، موبائل آلات اور لوازمات، سمارٹ ہوم، پائیداری اور توانائی/بجلی، روبوٹکس، ایکس آر اور سی ای ایس 2025 کے لیے ہمارے ایک نئے شعبے ۔
پالتو جانوروں کی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں متعدد سی ای ایس اختراعی انعامات حاصل کرنے والے شامل ہیں۔سی ای ایس اختراعی انعامات کا پروگرام ایک سالانہ مقابلہ ہے جو صارفین کی ٹیکنالوجی مصنوعات میں شاندار ڈیزائن اور انجینئرنگ کو تسلیم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اختراعی انعامات سی ای ایس 2025
پڑھیں:
اوگرا نے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔