وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمان اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع کرم میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی سامان پر مشتمل قافلے کے پاڑا چنار پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟
اس موقع پر محسن نقوی نے کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم کے مسئلے کو غلط رنگ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی دیرینہ نیاز مندی ہے اور پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Kurram MAULANA FAZL UR REHMAN meeting MUHSIN NAQVI پاڑہ چنار سیاست مولانا فضل الرحمان وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاست مولانا فضل الرحمان وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو۔
مولانا فضل الرحمن تمہاری اتنی حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، مولانا فضل الرحمن صاحب حلقے کھول لیں، آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا اب کا نام لیں، علی امین گنڈا پور@PTIofficial pic.twitter.com/lPHsvcxl8x
— WE News (@WENewsPk) January 16, 2025
مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، آپ کے جو چار 5 لوگ ہیں وہ بھی فارم 47 کے ہیں، آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ بلوچستان سے بھی فارم 47 سے آئے ہیں، آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے، ان کا نام لیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو بطور وزیراعلیٰ اس کا جواب دوں گا، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ہے ان کا نام لیں ہمارے اوپر بات نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے میری تیسرے درجہ کی لیڈر شپ عمران خان سے ملے گی، مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان فارم 47 مولانا فضل الرحمان