محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ،عالمی کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردئیے
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی ف کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی
پڑھیں:
پاکستانی وفد کی چیئرپرسن خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات
---جنگ فوٹوسفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔
سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔
دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان، یورپین پارلیمنٹ اور یونین کے دیگر اداروں کے ساتھ ہماری مسلسل مثبت مصروفیت کے منتظر ہیں۔
اس ملاقات میں سفارت خانے کی جانب سے آنے والے وفد میں سید فراز زیدی کے ساتھ اکنامک منسٹر عمر حمید، قونصلر محمد عدیل اور قونصلر اسد اعوان بھی شریک تھے۔