Islam Times:
2025-01-18@12:56:10 GMT

محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات

ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کُرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کے لیے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں ان کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محسن نقوی کے لیے

پڑھیں:

دھوکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی کا دعویٰ

جمیعت علمائے اسلام( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، انہوں نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کےلیے استعمال ہورہے ہیں، علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بڑھکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں۔ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا: مولانا فضل الرحمٰن
  • بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو، فضل الرحمٰن
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
  • دھوکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی کا دعویٰ
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی
  • پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی  کا  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • پاکستان کو شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،  مولانا فضل الرحمٰن
  • سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے: مولانا فضل الرحمٰن